ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی بی آئی بمقابلہ مغربی بنگال حکومت: سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھا

سی بی آئی بمقابلہ مغربی بنگال حکومت: سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھا

Thu, 02 May 2019 22:34:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی بمقابلہ مغربی بنگال حکومت معاملے میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔اب سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا کہ کولکاتہ کے سابق کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر لگی روک کو ہٹایا جائے یا نہیں۔سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ کولکا تہ کے سابق کمشنر کو ملی راحت کو ختم کیا جائے۔سی بی آئی نے کہا کہ یہ بات صرف راجیو کمار کی نہیں ہے، بلکہ اس معاملے میں جو بھی شامل ہیں اس سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ایس جی تشار مہتا نے کہا کہ بنگال حکومت اور پولیس ہماری یہ شبیہہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ سی بی آئی صرف ہواہوائی میں باتیں کر رہی ہے۔گویا سی بی آئی کا مقصد صرف راجیو کمار کو پکڑنا ہے اور تحقیقات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ راجیو کمار کے علاوہ دیگر چار افسران کو بھی ہم نے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس بھیج رکھا ہے۔سی بی آئی نے کہا کہ کبھی بھی کولکاتہ پولیس نے سی ڈی کو ایس ایف ایل میں چیک کرنے کے لئے نہیں بھیجا۔2014 سے ہم کولکاتہ پولیس سے مانگ رہے ہیں کہ اگر کوئی ڈیٹا ہے تو ہمیں دیں لیکن نہیں دیا گیا۔سی بی آئی نے کہا کہ ہم صرف چاہتے ہیں کہ راجیو کمار کو عبوری راحت کو ختم کیا جائے۔اس کے بعد قانون اپنے حساب سے کام کرے گا۔


Share: